وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کل سنجاوی کا اہم دورہ کریں گے، عوام قومی پرچموں کے ساتھ تاریخی استقبال کریں: وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ
صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کل اتوار کے روز سنجاوی کا ایک اہم دورہ کریں گے۔
انہوں نے عوام اور پارٹی کارکنان سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کے قومی پرچم تھام کر وزیر اعلیٰ کا شایانِ شان استقبال کریں۔ حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا یہ دورہ علاقے کی ترقی و خوشحالی کا سنگِ میل ثابت ہوگا، جو عوامی مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں کے جائزے اور عوامی خدمت کے جذبے کے تسلسل کی ایک کڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سنجاوی کے عوام ہمیشہ محب وطن، باشعور اور حکومت دوست رہے ہیں، اس لیے سب کو متحد ہو کر اس موقع کو تاریخی بنانا چاہیے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوامی خدمت کے عزم پر گامزن ہے اور وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی صوبے کے ہر علاقے کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔
Comments are closed.