ہرنائی کوئلے کی کان میں لینڈ سلائیڈنگ سے افغان کان کن ہلاک
ہرنائی، 31 جولائی 2025 : ہرنائی میں کوئلے کی کان میں جمعرات کے روز ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ایک افغان کان کن ہلاک ہوگیا۔
امدادی کارکنوں نے بتایا کہ سلطان نامی افغان شہری مٹی کے تودے تلے دب کر جاں بحق ہوگیا۔ اس کی لاش کو نکال کر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش کو تدفین کے لیے افغانستان بھیج دیا گیا۔ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں
Comments are closed.