ٹھٹہ پولیس کو اطلاع ملی کہ پلنگ پاڑہ ٹھٹہ میں حیدر جاکھرو نامی شخص نے پسٹل کا فائر کرکے شعیب کنبھار کو زخمی کرکے فرار ہوگیا ہے
سندھ پولیس
ڈسٹرکٹ ٹھٹہ
مورخہ 31 جولائی 2025
پریس رلیز (شعبہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ)
تفصیلات کے مطابق شام کے وقت ٹھٹہ پولیس کو اطلاع ملی کہ پلنگ پاڑہ ٹھٹہ میں حیدر جاکھرو نامی شخص نے پسٹل کا فائر کرکے شعیب کنبھار کو زخمی کرکے فرار ہوگیا ہے۔ پولیس نے بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی کو طبی علاج کے لیے پولیس کی نگرانی میں سول ہسپتال ٹھٹہ لایا گیا، جہاں سول ہسپتال کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او ٹھٹہ اور ایس ایچ او تھانہ ٹھٹہ کو تمام پہلوؤں کی تفتیش کرکے مزید قانونی کارروائی کرنے اور ملزم کو گرفتار کرنے کی ہدایات جاری کردیں ہیں۔
ترجمان ٹھٹہ پولیس
Comments are closed.