غیر قانونی ڈیزل اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام 1 ملزم گرفتار؛ 40 ہزار (40000) لیٹر غیر قانونی ڈیزل برآمد، مقدمہ درج

27

پریس رلیز (شعبہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ)

ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائی

غیر قانونی ڈیزل اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام 1 ملزم گرفتار؛ 40 ہزار (40000) لیٹر غیر قانونی ڈیزل برآمد، مقدمہ درج

آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کا غیر قانونی طریقے سے پیٹرول اور ڈیزل اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری۔

ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ ٹھٹہ سب انسپیکٹر مظفر علی خالدی بمعہ اسٹاف نے دوران گشت ٹھٹہ تا حیدرآباد نیشنل ھائی وے روڈ اللہ کھائی موری کے قریب کارروائی کرکے آئل ٹینکر نمبر TMC-092 سے ڈرائیور احسان احمد ولد بشیر احمد مھاجر رہائشی سہراب گوٹھ کراچی کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے ٹینکر کو حراست میں لیکر 40 ہزار (40000) لیٹر ڈیزل برآمد کرکے قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تھانہ ٹھٹہ پر مقدمہ درج کردیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان ٹھٹہ پولیس

Comments are closed.