وفاقی وزیر قانون سے ملتان ہائی کورٹ بار اور دیگر بار ایسوسی ایشنز کے وفود کی ملاقات

27

اسلام آباد، 31 جولائی 2025:

وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے آج ملتان ہائی کورٹ بار کے وکلاء وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وکلاء کی فلاح و بہبود، بار ایسوسی ایشنز کو درپیش مسائل اور ان کے حل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملتان ہائی کورٹ بار کے صدر نے وکلاء برادری کے لیے کیے گئے حکومتی اقدامات پر وزیر قانون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزارتِ قانون کا کردار قابلِ ستائش ہے۔

ملاقات میں لودھراں، راجن پور، مظفرگڑھ، علی پور، جلال پور، کبیر والا اور بورے والا بارز کے صدور اور نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

وفاقی وزیر قانون نے تمام بارز کے نمائندگان سے گفتگو کی اور ان کے مسائل توجہ سے سنے۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ وکلاء کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

Comments are closed.