پولیس مقابلے کے دوران ایکٹو کریمنل زخمی حالت میں گرفتار؛ جرائم میں استعمال کی گئی پسٹل برآمد

27

*سندھ پولیس*
*ڈسٹرکٹ ٹھٹہ*
*( شعبہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ)*
*پریس رلیز*
*مورخہ : 31 جولائی 2025*

*ٹھٹہ پولیس مقابلہ*

پولیس مقابلے کے دوران ایکٹو کریمنل زخمی حالت میں گرفتار؛ جرائم میں استعمال کی گئی پسٹل برآمد

تھانہ مکلی کی حدود جنگشاہی روڈ برانچ موری کے قریب پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت گلزار ولد علی محمد شر رہائشی اصل ضلع شکارپور حالیہ سندھی گوتھ کراچی ضلع ملیر سے ہوئی۔

*ابتداعی تفتیش کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم نے ٹھٹہ اور مکلی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی، رابری، موٹرسائیکل چھیننے جیسے جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔*

گرفتار ملزم کے قبضے سے جرائم میں استعمال کی گئی پسٹل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ملزم کا مکمل کریمینل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے اور کیس کی، فرار ساتھی ملزمان فرمان کھوکر اور سبحان لورو بروہی کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔

ٹھٹہ پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کی جانب سے پولیس پارٹی کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان۔

*ترجمان ٹھٹہ پولیس*

Comments are closed.