چیئرمین میر عبدالوہاب خان بگٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ربیع شاخ ،ٹیپل شاخ اور جھڈیر شاخ میں پانی کی مسلسل عدم فراہمی نے زمینداروں اور کسانوں کو سخت پریشانی سے دوچار کر رکھا ہے،
نصیرآباد (رپورٹ چھٹہ خان عمرانی)
جعفرآباد کے معروف زمیندار یونین کونسل جھڈیر کے چیئرمین میر عبدالوہاب خان بگٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ربیع شاخ ،ٹیپل شاخ اور جھڈیر شاخ میں پانی کی مسلسل عدم فراہمی نے زمینداروں اور کسانوں کو سخت پریشانی سے دوچار کر رکھا ہے، سخت مہنگائی کے دور میں قرضوں کے دلدل میں پھنسے غریب کسان پہلے ہی دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہیں ۔ جبکہ پانی کی قلت پر چاول کے فصل کی نقصان کو دیکھ کر مزید پریشانی میں مبتلا ہیں انھوں نے کہا کہ اس سنگین صورتحال پر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام فوری طور پر پانی کی فراہمی کو ٹیل تک یقینی بنائیں تاکہ لوگوں کی مشکلات میں کمی آسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر دو روز کے اندر پانی فراہم نہ کیا گیا تو زمینداروں اور کسانوں کے حق میں اور محکمہ ایریگیشن کے خلاف علاقے کے عوام کی بڑی تعداد کے ہمراہ میرحسن کے مقام پر پُرامن احتجاجی دھرنا دیا جائے گا،
Comments are closed.