7 گٹکا مٹیریل سپلائر / فروش اور 3 منشیات فروش سمیت 10 ملزمان گرفتار

25

7 گٹکا مٹیریل سپلائر / فروش اور 3 منشیات فروش سمیت 10 ملزمان گرفتار

*250 کلو گٹکا مٹیریل، 960 پڑیاں گٹکا ماوا، 120 گرام چرس، 30 بیگز دیسی شراب، 2 آلٹو کار، 1 کورولا کار اور 125 موٹر سائیکل برآمد، مقدمات درج ٹھٹہ پولیس کا منشیات، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، گٹکا، مین پڑی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

ایس ایچ او تھانہ دہابیجی انسپیکٹر مبین پرہیاڑ بمعہ اسٹاف نے دوران گشت پمپ ہائوس دہابیجی اور FML چوک دہابیجی کے قریب کامیاب کارروائیاں کرکے آلٹو کار نمبر BZY-883 اور کورولا کار نمبر BCQ-659 میں گٹکا مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 2 گٹکا مٹیریل سپلائر ملزمان محمد ریاض ولد گل حسن بروہی اور محمد شیر ولد جان محمد پٹھان کو 250 کلو گٹکا مٹیریل، 350 پڑیاں۔ گٹکا ماوا سمیت گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب (تھانہ ٹھٹہ، گھارو، جھمپیر پولیس) نے کارروائیاں کرکے 5 گٹکا فروش ملزمان اس ولد عمر شاہ، کفیل اختر ولد محمد سلیم بھرانی، محمد فرحان ولد غلام نازک سومرو، عبدالعزیز ولد محمد دائود میمن، عبدالمجید ولد شھزاد میمن کو 610 پڑیاں گٹکا ماوا، آلٹو کار سمیت اور 3 منشیات فروش ملزمان دوست علی ولد سردار بخش جویو، اویس ولد غلام مصطفیٰ چانڈیو، عزیز عرف بشیر ولد انور گنبھیر کو 120 گرام چرس، 30 بیگز دیسی شراب اور 125 موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرلیا۔

ملزمان کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے متعلقہ تھانوں پر گٹکا ائیکٹ، نارکوٹکس ائیکٹ اور منشیات آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں۔

Comments are closed.