اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا عالمی اسپیکرز کانفرنس کے مرکزی سیشن سے خطاب

25

جنیوا، 30 جولائی 2025

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا عالمی اسپیکرز کانفرنس کے مرکزی سیشن سے خطاب

عالمی پارلیمانی اجتماع سے جنیوا میں خطاب ایک اعزاز ہے، سردار ایاز صادق

جنیوا عالمی سفارت کاری اور مکالمے کے لیے ایک مثالی مرکز ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

“امن، انصاف اور خوشحالی کے لیے پارلیمانی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے: سردار ایاز صادق

لیگ آف نیشنز کی ناکامی ہمیں سبق دیتی ہے، ہم ایک نئے دوراہے پر کھڑے ہیں، اسپیکر

دنیا کئی مشترکہ بحرانوں کا شکار ہے جو امن، معیشت اور ترقی کیلئے خطرہ ہیں، سردار ایاز صادق

اقوام متحدہ کے چارٹر اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں، سپیکر قومی اسمبلی

تنازعات انسانیت کے لیے تباہ کن نقصان کا باعث بن رہے ہیں، سردار ایاز صادق

اقوام متحدہ پاپولزم، قوم پرستی اور یکطرفہ اقدامات کے دباؤ میں ہے، اسپیکر ایاز صادق

ترقی پذیر ممالک قرضوں اور معاشی بحران کا شکار ہیں، سردار ایاز صادق

موسمیاتی تبدیلی انسانیت کے لیے بڑاخطرہ بن چکی ہے: اسپیکر قومی اسمبلی

مضبوط کثیرالجہتی ہی پرامن تنازعات کے حل کی ضمانت ہے، سردار ایاز صادق

امن طاقت سے نہیں بلکہ مذاکرات، احترام اور اقوام متحدہ کے چارٹر سے ممکن ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان کی قیادت میں قرارداد 2788 متفقہ طور پر منظور کی، سردار ایاز صادق

قرارداد میں ثالثی، مفاہمت، عدالتی تصفیہ اور مذاکرات کے فروغ پر زور دیا گیا، اسپیکر قومی اسمبلی

فلسطین و جموں و کشمیر میں امن کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد ناگزیر ہے، سردار ایاز صادق

دوہرے معیارات اور انسانی اصولوں کی سیاست ختم ہونی چاہیے، اسپیکر قومی اسمبلی

اقوام متحدہ کے اداروں کی اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے، سردار ایاز صادق

غربت، عدم مساوات اور مالیاتی ناانصافی سے نمٹنے کے لیے عالمی نظام کی اصلاح ضروری ہے، اسپیکر

پارلیمنٹرینز کو حکمت و دانش اور سیاسی جرات سے مسائل کا سامنا کرنا ہوگا، سردار ایاز صادق

انصاف، قانون کی بالادستی اور مکالمے کا فروغ دینا عوامی نمائندوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

Comments are closed.