تفصیلات کے مطابق رات کے وقت مکلی پولیس کو اطلاع ملی کہ مکہ ہوٹل مکلی کے پیچھے صحافی نزاکت شاہ سے 2 نامعلوم ملزمان موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے

36

سندھ پولیس
ڈسٹرکٹ ٹھٹہ

مورخہ 29 جولائی 2025

پریس رلیز (شعبہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ)

تفصیلات کے مطابق رات کے وقت مکلی پولیس کو اطلاع ملی کہ مکہ ہوٹل مکلی کے پیچھے صحافی نزاکت شاہ سے 2 نامعلوم ملزمان موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

ڈی ایس پی سٹی ٹھٹہ اور انچارج ایس ایچ او تھانہ مکلی بمعہ اسٹاف نے بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور صحافی نزاکت شاہ سے تفصیلات حاصل کی۔

ایس ایس پی ٹھٹہ نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی ٹھٹہ کو تمام پہلوؤں کی تفتیش کرکے مزید قانونی کارروائی کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایات جاری کردیں ہیں۔

ترجمان ٹھٹہ پولیس

Comments are closed.