روشنیوں کا شہر — ضلع اوستہ محمد

39

ایری لاڑو اور موج واہ پوائنٹ پر سولر لائٹس کی تنصیب
ڈسٹرکٹ چیئرمین نواب زادہ سالار خان جمالی کی قیادت میں روشن مستقبل کی جانب ایک اور قدم

اوستہ محمد ۔
ضلع اوستہ محمد میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے۔ عوامی فلاح و بہبود کے تحت ڈسٹرکٹ چیئرمین نواب زادہ سالار خان جمالی کی خصوصی ہدایت پر ایری لاڑو پوائنٹ اور موج واہ پوائنٹ پر جدید سولر لائٹس نصب کر دی گئی ہیں۔

یہ منصوبہ ڈسٹرکٹ کونسل کے ترقیاتی فنڈ سے مکمل کیا گیا ہے، جس کا مقصد شہریوں کو محفوظ، روشن اور سہل ماحول فراہم کرنا ہے۔ سولر لائٹس کی تنصیب سے نہ صرف ان علاقوں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے بلکہ عوام کو رات کے وقت آمدورفت میں بھی بڑی سہولت میسر آ گئی ہے۔

علاقہ مکینوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سالار خان جمالی نے علاقے کی حقیقی خدمت کر کے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اوستہ محمد میں جاری ترقیاتی کام ضلع کو روشن، صاف، اور جدید طرز کا ماڈل سٹی بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہیں۔

ڈسٹرکٹ چیئرمین نواب زادہ سالار خان جمالی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ:
“ترقی کے ہر سفر کا آغاز عوام کی بنیادی ضروریات سے ہوتا ہے۔ روشنی، صفائی، تحفظ — یہ عوام کا حق ہے اور ہم یہ حق ہر صورت میں ادا کریں گے۔”

اوستہ محمد میں سولر لائٹس کی تنصیب ایک امید بھرا پیغام ہے کہ یہ شہر اب اندھیروں سے روشنی کی طرف گامزن ہے۔

Comments are closed.