ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کا انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

31

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کا انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

جاری کاروائیوں میں 2 اشتہاریوں سمیت 3 انسانی سمگلرز گرفتار

گرفتار ملزمان میں مبشر بوٹا، محمد جمیل اور ظہیر عباس شامل

گرفتار ملزمان شہریوں پر تشدد، اغواء اور انسانی سمگلنگ میں ملوث ہیں

ملزمان کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا

ملزمان سادہ لوح شہریوں کو بیرون ممالک بھجوانے کا جھانسہ بھاری رقم وصول کرنے میں ملوث پائے گئے

ملزم محمد بوٹا نے شہری کو ترکی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے ابتدائی طور پر 50 ہزار روپے وصول کیے

ملزم نے شہری کو غیر قانونی راستے سے ایران بھجوایا

ایران پہنچنے پر ملزم نے شہری کو محصور کر لیا اور تاوان کا مطالبہ کیا

اس دوران ملزم شہری پر جسمانی تشدد بھی کرتا رہا

ملزم نے 6 لاکھ روپے بطور تاوان وصول کیا

متاثرہ شہری تاوان کی رقم ادا کرنے کے بعد پاکستان واپس پہنچ گیا

ملزم کا نام سال 2023 سے اشتہاری ملزمان کی فہرست میں شامل ہے

ایک اور کاروائی میں اشتہاری ملزم محمد جمیل کو حسین ٹاؤن گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا

ملزم سال 2024 سے اشتہاری ہے

ملزم نے شہری کو کینیڈا ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 29 لاکھ روپے اور 2 ہزار امریکی ڈالر وصول کئے

جبکہ ملزم ظہیر عباس نے شہری کو سعودی عرب ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 4 لاکھ 40 ہزار روپے ہتھیائے

ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے

ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے

ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی

ملزمان کے ساتھ شریک دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

ترجمان ایف آئی اے

Comments are closed.