ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ایف آئیپی وی پولیو کمپین کے دوسرے روز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ

35

کوئٹہ 29جولائی :۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ایف آئیپی وی پولیو کمپین کے دوسرے روز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) کوئٹہ، نیشنل EOC کے نمائندگان، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر، EPI اسٹاف، CBV آفیسرز اور تمام یونین کونسلز کے کوآرڈینیٹرز نے شرکت کی۔اجلاس میں پولیو مہم کے دوسرے روز کی پیش رفت اور کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ مختلف علاقوں کی کوریج رپورٹ کا جائزہ لیا گیا، اور ان یونین کونسلز کی نشاندہی کی گئی جہاں مہم کی کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ بعض علاقوں میں مقامی کمیونٹی کے تعاون کی کمی، والدین کی جانب سے رفیوزل، اور بچوں کی دستیابی نہ ہونا (NA/Still NA) جیسے مسائل درپیش رہے۔فلڈ ٹیموں کی فنگر مارکنگ اور کوریج ڈیٹا پر بھی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کو ہسپتالوں میں جاری ویکسی نیشن مہم، ٹیموں کی حاضری، اور درپیش زمینی چیلنجز سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں موجود تمام مانیٹرز اور متعلقہ فیلڈ افسران سے براہ راست فیڈ بیک حاصل کیا اور فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ ا±نہوں نے زور دیا کہ جہاں ٹیموں کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے یا مسائل کا سامنا ہے، وہاں فوری طور پر ٹیموں کو  کیا جائے تاکہ مہم کو مو¿ثر بنایا جا سکے۔

Comments are closed.