اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا جنیوا میں چھٹی بین الاقوامی اسپیکرز کانفرنس کے موقع پر ایران کی میزبانی میں منعقد ہونے والے اجلاس سے خطاب۔

37

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا جنیوا میں چھٹی بین الاقوامی اسپیکرز کانفرنس کے موقع پر ایران کی میزبانی میں منعقد ہونے والے اجلاس سے خطاب۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا اقوام متحدہ چارٹر کی پاسداری پر زور۔

عالمی امن و سلامتی کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی پاسداری ناگزیر ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق

ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت غیرقانونی اور بلاجواز تھی، اسپیکر قومی اسمبلی

اسرائیلی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، سردار ایاز صادق

پاکستان کی پارلیمان نے ایرانی خودمختاری کے دفاع میں قراردادیں منظور کیں، اسپیکر قومی اسمبلی

غیرقانونی قبضے، یکطرفہ طاقت کا استعمال اور انسانی حقوق کی پامالی معمول بنتی جا رہی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

اقوام متحدہ کے اصولوں کی خلاف ورزیاں عالمی نظام کو کمزور کر رہی ہیں، سردار ایاز صادق

مسئلہ کشمیر اور فلسطین عالمی برادری کی توجہ کی ضرورت ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

کشمیری عوام سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے منتظر ہیں، سردار ایاز صادق

فلسطینی عوام کی حالت زار عالمی برادری کے ضمیر کا امتحان ہے، سردار ایاز صادق

عالمی تنازعات کا پر امن حل، عدم مداخلت اور قانون کی حکمرانی ناگزیر ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق

ایران اور یورپی ممالک کے درمیان مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہیں، اسپیکر سردار ایاز صادق

مغربی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں ترقی کے لیے امن ضروری ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

Comments are closed.