اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن۔

36

اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن۔

6 کاروائیوں کے دوران 6 ملزمان گرفتار ۔

کاروائیوں میں 12 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 219.421 کلو گرام منشیات برآمد۔

پشاور میں باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض جانے والے مسافر کے پیٹ سے 541 گرام ہیروئن بھرے کیپسول برآمد۔ ملزم گرفتار۔

کچہری روڈ سیالکوٹ پر واقع کوریئر آفس سے آسٹریلیا بھجیے جانے والے پارسل سے 480 گرام آئس برآمد۔

اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب ٹرک سے 3.6 کلو افیون اور 64.8 کلو چرس برآمد 2 ملزمان گرفتار۔

نیشنل ہائی وے حیدرآباد کے قریب گاڑی سے 24 کلو چرس برآمد۔ 2 ملزمان گرفتار۔

وڈھو واہ گیٹ حیدرآباد کے قریب گاڑی سے 48 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار۔

ہزار گنجی کوئٹہ کے قریب اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 78 کلو ہیروئن برآمد۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
*ترجمان اے این ایف*

Comments are closed.