علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق پیر اور منگل کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم رہنے کا امکان ہے۔
کوئٹہ 28جولائی ۔ علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق پیر اور منگل کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی اور ژوب میں چند ایک مقامات پر آندھی کا امکان ہے۔چاغی، نوکنڈی، واشک اور پنجگور اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Comments are closed.