گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل معین الرحمٰن خان کو پیر کے روز جی ڈی اے کے ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ شاہد علی نے گوادر سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان، مائیکرو پلاننگ، لینڈ یوز اور نجی اسکیموں پر تفصیلی بریفنگ دی

34

گوادر، 28 جولائی ۔ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل معین الرحمٰن خان کو پیر کے روز جی ڈی اے کے ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ شاہد علی نے گوادر سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان، مائیکرو پلاننگ، لینڈ یوز اور نجی اسکیموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈی جی جی ڈی اے نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جی ڈی اے گوادر شہر کی منصوبہ بندی عالمی معیار کے مطابق کر رہی ہے تاکہ اسے ایک جدید، سمارٹ اور ترقی یافتہ بندرگاہی شہر بنایا جا سکے۔گوادر میں تجارت، سیاحت اور رئیل اسٹیٹ سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، حکومت سرمایہ کاروں کو پرامن، سازگار اور منافع بخش ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ڈی جی نے کہا کہ ماسٹر پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور نجی شعبے کی شراکت داری کو فروغ دے کر شہر کی پائیدار ترقی کو ممکن بنایا جائے گا۔

Comments are closed.