ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیرِ نگرانی اے ڈی سی چمن فدا بلوچ اور لیویز فورس نے شہر میں تمام ہیوی و لائٹ وہیکل کو شہر میں داخلے پر پابندی لگا کر تمام گاڑیوں کو ماسٹر پلان شفٹ کر دئیے گئے

16

چمن 21جولائی :۔ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیرِ نگرانی اے ڈی سی چمن فدا بلوچ اور لیویز فورس نے شہر میں تمام ہیوی و لائٹ وہیکل کو شہر میں داخلے پر پابندی لگا کر تمام گاڑیوں کو ماسٹر پلان شفٹ کر دئیے گئے آج باقاعدہ طور پر چمن شہر کی ٹرک بس ویگن و ٹیکسی سربراہوں اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان طے کیے فیصلے کے تحت چمن شہر سے ہر قسم کی بڑی و چھوٹی گاڑیوں کی اڈے ٹیکسی ویگن ٹرکوں اور بس اڈے شہر سے مکمل طور پر ختم کر کے چمن ماسٹر پلان منتقل کر دیئے گئے اس فیصلے پر عمل درآمد کے لیے آج ڈی سی چمن کی زیر نگرانی لیویز پولیس اور ٹریفک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہر کے تمام اڈے خالی کروا دیے اور گاڑیاں ماسٹر پلان منتقل کر دیں۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ماسٹر پلان کے سوا شہر کے اندر کسی بھی مقام پر ٹرانسپورٹ اڈہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈی سی چمن نے کہا کہ آج کے بعد جو ٹرانسپورٹ مالکان اس فیصلے پر عمل درآمد نہیں کریں گے، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Comments are closed.