کندہ کوٹ: میونسپل اور ضلعی انتظامیہ کی غفلت، ہر گلی میں “سوئمنگ پول” بن گئے

19

کندہ کوٹ (نمائندہ) — ضلع کندہ کوٹ میں میونسپل اور ضلعی انتظامیہ کی مبینہ نااہلی اور غفلت کے باعث پورے شہر کی گلیاں کھلے جوہڑوں اور پانی سے بھری ہوئی ہیں، جو شہریوں کے لیے عذاب بن گئی ہیں۔ ناقص ڈرینیج سسٹم اور ٹوٹے پھوٹے روڈز نے عوام کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی “مہربانی” سے ہر گلی میں بارش یا گٹر کے پانی سے بھرے ہوئے “سوئمنگ پول” بن چکے ہیں، جہاں سے گزرنا محال ہو چکا ہے۔ مین شہر کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں، اور نکاسی آب کا کوئی مؤثر نظام موجود نہیں۔
شہریوں نے وزیراعلیٰ سندھ، چیف سیکریٹری اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیا جائے، روڈز کی مرمت اور ڈرینیج سسٹم کی بہتری کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں، تاکہ شہری اس اذیت سے نجات پا سکیں۔

Comments are closed.