ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت، امیر اعظم حمزہ نے حالیہ موسمی صورتِ حال کے پیش نظر ضلع گلگت میں دریاؤں، ندی نالوں، اور دیگر آبی گزرگاہوں میں نہانے، کپڑے یا گاڑیاں دھونے اور ان کے قریب جانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں اور حفاظتی تدابیر پر عمل کریں۔
شاہد حسین
پبلک ریلیشن آفیسر ڈپٹی کمشنر




