اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن۔
اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن۔
9 کاروائیوں کے دوران 3 خواتین سمیت 12 ملزمان گرفتار ۔
کاروائیوں میں 2 کروڑ 51 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 245.56 کلوگرام منشیات برآمد۔
*تعلیمی اداروں میں کارروائیاں*
مانسہرہ، قراقرم ہائی وے روڈ پر کالج کے قریب کارروائی، 700 گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار۔
جامشورو سندھ میں یونیورسٹی کے قریب مسافر بس میں سوار مسافر کے قبضے سے 2 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار۔
گرفتار ملزمان کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف۔
*دیگر کاروائیاں*
رنگ روڈ پشاور کے قریب 2 خواتین کے قبضے سے 12 کلو چرس برآمد، ملزمات گرفتار۔
جامشورو بس اسٹاپ پر مسافر بس میں سوار خاتون کے قبضے سے 3 کلو آئس برآمد، ملزمہ گرفتار۔
آر سی ڈی روڈ حب پر ٹرالر سے 21.6 کلو چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔
سیالکوٹ میں اوتھیان کے قریب گاڑی سے 5 کلو آئس، 3.6 کلو افیون اور 3.6 کلو چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔
موٹر وے M-2 چکری انٹرچینج کے قریب گاڑی سے 142.740 کلو چرس اور 37.820 کلو افیون برآمد، ملزم گرفتار۔
مانسہرہ، قراقرم ہائی وے روڈ پر ایک اور کاروائی کے دوران گاڑی سے 12 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار۔
پھولوں والا چوک شیخوپورہ کے قریب موٹرسائیکل سوار کے قبضے سے 1 کلو چرس اور 500 گرام افیون برآمد، ملزم گرفتار۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
*ترجمان اے این ایف*
Comments are closed.