صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ہیپاٹائٹس کے عالمی دن پر پیغام

22

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ہیپاٹائٹس کے عالمی دن پر پیغام

ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اجتماعی شعور اور مربوط اقدامات کی ضرورت ہے – صدرِ مملکت

پاکستان میں ہیپاٹائٹس صحتِ عامہ کا ایک سنگین مسئلہ ہے – صدر آصف علی زرداری

تشخیص میں تاخیر، آگاہی کی کمی، اور غیر مؤثر علاج اس مرض کے پھیلاؤ کی بڑی وجوہات ہیں – صدرِ مملکت

ہیپاٹائٹس کو “خاموش قاتل” اقرار دیا گیا ہے – صدرِ مملکت

یہ مرض قابلِ علاج اور مکمل طور پر قابلِ انسداد ہے، اگر بروقت اقدامات کیے جائیں – صدرِ مملکت

اس مرض پر قابو پانے کے لیے ایک مضبوط، مربوط، اور طویل المدتی قومی حکمتِ عملی کی ضرورت ہے – صدرِ مملکت

دُور دراز علاقوں میں ویکسینیشن اور علاج کی سہولیات کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر ہونی چاہیے – صدرِ مملکت

طبی عملے کی تربیت اور انفیکشن کنٹرول کے سخت ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے – صدرِ مملکت

خون کی محفوظ منتقلی کے لیے سخت نگرانی اور معیاری ضوابط اپنانا ہوں گے – صدرِ مملکت

ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے لیے عوامی شعور بیدار کرنا قومی حکمتِ عملی کا محور ہونا چاہیے – صدرِ مملکت

ہمیں ذمہ دار طبی طرزِ عمل اور حفظانِ صحت کی عادات کو فروغ دینا ہوگا – صدرِ مملکت

تمام ریاستی ادارے، شعبۂ صحت اور سماجی طبقات کو ہیپاٹائٹس کے خلاف یکجا ہو کر کام کرنا ہوگا – صدرِ مملکت

ہیپاٹائٹس سے پاک پاکستان ہمارا مشترکہ قومی مقصد ہونا چاہیے – صدرِ مملکت

Comments are closed.