انتباہ برائے عوام و سوشل میڈیا صارفین

25

سوشل میڈیا پر زیر گردش خبر تھانہ ڈھکن، کی ایریا بوحہ قبا کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تھانہ ڈھکن کے ایس ایچ او غلام حسین دیناری کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق: “ایسی کسی بھی واردات یا شہریوں کے زخمی ہونے کا واقعہ تھانے کی حدود میں پیش نہیں آیا۔ سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی خبر بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔”

تنبیہ:
سوشل میڈیا صارفین سے گزارش ہے کہ کسی بھی خبر کو شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کریں۔ غلط اور جھوٹی خبریں پھیلانے پر سائبر کرائم ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments are closed.