ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے عوامی شکایات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے چھٹی کے روز گوٹھ غلام رسول لہڑی کا دورہ کیا

22

جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے عوامی شکایات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے چھٹی کے روز گوٹھ غلام رسول لہڑی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول، زیر تعمیر سڑک اور واٹر سپلائی اسکیم کا معائنہ کیا۔ انہوں نے تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے بریفنگ لی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ دورے کے دوران اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر کو تفصیل سے آگاہ کیا کہ زیر تعمیر سڑک کے کام میں رکاوٹوں کے باعث آمد و رفت میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں جبکہ واٹر سپلائی اسکیم سے پینے کے پانی کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عوام نے متعدد بار ان مسائل کی نشاندہی کی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر خالد خان نے خود موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر کی بحالی اور صاف پانی کی فراہمی جیسے بنیادی مسائل کے حل کے لیے تمام محکموں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح اور بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور رفتار کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد عوام کو ریلیف دینا اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہے، جس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Comments are closed.