ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر انسانی سمگلرز کے گرد گھیرا مزید تنگ۔

20

ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر انسانی سمگلرز کے گرد گھیرا مزید تنگ۔

انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی سمگلر سمیت 3 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے ملتان زون کی بڑی کاروائیاں

انتہائی مطلوب انسانی سمگلر سمیت 3 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان میں فیروز قیصر سگو، محمد اعظم اور محمد وزیر شامل

گرفتار ملزمان سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پائے گئے

ملزم فیروز قیصر کو چھاپہ مار کاروائی میں خانیوال سے گرفتار کیا گیا

ملزم کا نام انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز کی فہرست میں شامل ہے

ملزم کے خلاف ایف آئی اے ملتان زون میں 9 مقدمات درج ہیں

ملزم کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمات بھی درج ہیں

ملزم کے خلاف فیصل آباد زون میں بھی مقدمات درج ہیں

ملزم نے سادہ لوح شہریوں کو دبئی اور سعودی عرب ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 82 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے

ملزم محمد اعظم نے شہری کو آذربائیجان ملازمت کا جھانسہ دیکر 6 لاکھ روپے ہتھیائے

ملزم محمد وزیر نے شہریوں سے دبئی اور عرب امارات ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے نام پر 23 لاکھ 60 ہزار روپے بٹورے

ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے

ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے

ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

ترجمان ایف آئی اے

Comments are closed.