گلگت بلتستان: سیلاب کے بعد ریلیف آپریشن جاری۔

35

گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ شدید بارشوں کے بعد آنے والے تباہ کن سیلاب نے متعدد وادیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بابوسر، تھک نیاٹ، تھور اور دنیور جیسے علاقوں میں املاک اور سڑکوں کو نقصان پہنچا ۔ درجنوں سیاح پھنس گئے، جب کہ متعدد مقامی افراد کو جانی اور مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے فوری طور پر ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے آغاز کا حکم دیا اور متاثرہ علاقوں میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن کا خود جائزہ لیا۔۔ پاک فوج، ایف سی این اے اور صوبائی اداروں نے مل کر سیاحوں اور مقامی متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا، جبکہ خیمے، راشن اور طبی امداد فراہم کی گئی۔

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی نگرانی میں بحالی کے عمل کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ سڑکوں، پلوں اور بجلی کی بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جب کہ متاثرہ خاندانوں کو صوبائی حکومتی پالیسی کے تحت مالی معاوضے دیے جا رہے ہیں۔

یہ بحران جہاں ایک قدرتی آزمائش تھا، وہیں گلگت بلتستان کے عوام اور اداروں کے اتحاد، جذبے اور عزم کا مظہر بھی ثابت ہوا.

Comments are closed.