کاروان حاجی نور محمد خان دمڑ کے زیراہتمام یونین کونسل منہ میں گرینڈ شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا

35

زیارت 26جولائی: کاروان حاجی نور محمد خان دمڑ کے زیراہتمام یونین کونسل منہ میں گرینڈ شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد خان دمڑ تھے، اس موقع پر سوافراد نے جمعیت اوردیگر پارٹیوں سے مستعفی ہوکر مسلم لیگ نواز میں شمولیت کا اعلان کیا، پروگرام میں صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد خان دمڑ اور دیگر مہمانوں کو روایتی پگڑیاں پہنائی گئیں۔ اس موقع پرفوکل پرسن حاجی راز محمد دمڑ، ڈسٹرکٹ چئیرمین عبدالستار کاکڑ، وائس چیرمین حبیب اللہ پانیزئی، ملک ظاہر خان کاکڑ، ملک محمد غوث پانیزئی، حاجی نزیر احمد پانیزئی، ملک محمد آصف ،محمد نور پانیزئی، یونین صدر روزے خان کاکڑ، جنرل سیکرٹری داد محمد،مولوی نجم الدین ثاقب، گل محمد سارنگ زئی عبدالغفار، عزیزاللہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد خان دمڑ نے کہا کہ کاروان میں جوق درجوق عوام کی شمولیت ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے،کاروان تمام علاقوں اور قوم کا گلدستہ ہے یہ آبادی اور خوشحالی کا کاروان ہے اس کو مزید مظبوط کریں گے اور مزید فعال کریں گے انہوں نے کہا کہ میں شمولیت کرنے والے ان تمام کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ کاروان کو مزید فعال کرنے کے لیے کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے ہم ان کے مینڈیٹ کا احترام کرکے علاقے اور قوم کو ترقی دیں گے امن دیں گے تحفظ دیں گے ہماری سیاست کا محور عوام کی بلا تمیز خدمت ہے جس کو ہمیشہ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مذہب اورقوم پرستی کی سیاست ناکام ہو گئی۔ جمعیت ایک طرف  مائنز اینڈ منرل بل کی حمایت کی اوردوسری طرف عوام کے سامنےدوغلی پالیسی اختیار کی جمعیت وہ پرانی جمعیت نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم دھوکہ اور فریب کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہم خدمت پر یقین رکھتےہیں۔عوام کی خدمت کے لیے میدان میں نکلے ہیں عوام سرمایہ ہیں عوام نے ان پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اتریں گے عوام مطمئن رہے ان کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے

Comments are closed.