ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے پودا لگا کر مون سون شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا
قلات26 جولائی : ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے پودا لگا کر مون سون شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ایس پی قلات شہزاد اکبر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر علی اکبر بنگلزئی ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ حیوانات عبدالفتاح لانگو تحصیلدار قلات حاجی عبدالغفار لہڑی سپرنٹنڈنٹ فاریسٹ آفس محمدیعقوب اے پی ایس ڈپٹی کمشنر علی زہری رینج فاریسٹ آفیسر حبیب لہڑی ایس ڈی او وائلڈ لائف شیراحمدمینگل اور دیگر نے پودالگا یا۔ ڈویژنل فاریسٹ آفیسر علی اکبر بنگلزئی نے ڈپٹی کمشنر کو مون سون کی شجرکاری کاری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات کی جانب سیسال 2025 کے لیئے ضلع قلات میں 5000درخت لگائے جائیں گے جبکہ 15000 درخت تقسیم کیئے جائیں گے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن (ر) جمیل احمدبلوچ نے کہا ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لیئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ضروری ہے ہر شخص کم سے ایک درخت لگائے اور اس کارخیر میں اپنا حصہ ڈالیں تمام محکموں کے ذمہ داران اپنے دفاتر میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں علاقہ معززین اور صحافی برادری عوام میں درختوں کی اہمیت اور افادیت سے متعلق شعور اجاگرکریں درخت لگا کر انکی حفاظت اور دیکھ بال کو یقینی بنائیں شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیئے ضلعی انتظامیہ قلات محکمہ جنگلات سے ہرممکن تعاون جاری رکھے گا۔
Comments are closed.