ایف آئی اے پشاور زون کی بڑی کاروائیاں
ایف آئی اے پشاور زون کی بڑی کاروائیاں
ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
جاری کاروائیوں میں 9 ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان میں محمد حمزہ خان ، محمد یٰسین ، امداد اللہ اور دانش جمیل شامل
گرفتار ملزمان میں موصم ، محمد ابرار، ذاکر علی، محمد علی اور حق نواز بھی شامل
ملزمان کو پشاور ، نوشہرہ ، مردان اور لوئر دیر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا
چھاپہ مار کاروائیوں میں ملزمان سے بھاری مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد
ملزمان سے مجموعی طور 34 لاکھ 60 ہزار روپے برآمد
جبکہ غیر ملکی کرنسی کی مد میں 9300 سعودی ریال ، 500 اماراتی درہم ، 1250 قطری ریال اور 750 افغانی بھی برآمد ہوئے
ملزمان سے حوالہ ہنڈی سے متعلق رسیدیں اور دیگر شواہد بھی برآمد کر لیے گئے
ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کرنے اور حوالہ ہنڈی میں ملوث پائے گئے
ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے
ترجمان ایف آئی اے
Comments are closed.