ایس ڈی او حیسکو سکرنڈ آصف علی زرداری کی زیر نگرانی شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی مدد سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کیا
سکرنڈ (رپورٹ راج کماراوڈ)
ایس ڈی او حیسکو سکرنڈ آصف علی زرداری کی زیر نگرانی شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی مدد سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کیا گیا، آپریشن کے دوران متعدد غیر قانونی کنیکشن منقطع کر دیے گئے جبکہ واجبات کی مد میں 7 لاکھ 50 ہزار روپے کی ریکوری بھی کی گئی، اس موقع پر ایس ڈی او آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں مرحلہ وار جاری رہیں گی اور نادہندگان سے واجبات کی وصولی یقینی بنائی جائے گی، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے واجبات فوری طور پر ادا کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ قانونی کارروائی یا پریشانی سے بچ سکیں، انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے غیر قانونی ذرائع سے بجلی کے استعمال کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اور اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے
Comments are closed.