ڈیرہ مراد جمالی فلیجی کے مقام پر سامت اور بکٹی برادری کے درمیان زمین کا تنازع، ایک شخص شدید زخمی

16

ڈیرہ مراد جمالی کے قریب واقع علاقے فلیجی میں سامت اور بکٹی برادری کے درمیان زمین کے تنازع پر کشیدگی شدت اختیار کر گئی۔ اس تصادم کے دوران سامت برادری سے تعلق رکھنے والا محبوب علی کا بیٹا، بلیدی خان، شدید زخمی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق، واقعہ زمین کی ملکیت اور قبضے کے حوالے سے پرانے تنازع کا تسلسل ہے، جو وقتاً فوقتاً جھڑپوں کی صورت اختیار کرتا رہتا ہے۔ زخمی کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا،
پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی اور مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں

Comments are closed.