سید امان شاہ کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اسٹوڈنٹس سے کوئٹہ میں ملاقات

20

کراچی (۔۔۔) عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی کنوینئر سید امان شاہ نے آج کوئٹہ میں نوجوان سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور مختلف جامعات و اداروں سے تعلق رکھنے والے ڈیجیٹل میڈیا کے طلبہ و طلبات سے خصوصی ملاقات کی۔ یہ ملاقات بلوچستان میں سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے اثرات اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔ملاقات کے دوران مختلف موضوعات پر گفتگو ہوئی جن میں بلوچستان میں ڈیجیٹل میڈیا کا کردار؛نوجوانوں کی آن لائن ایکٹیویزم؛ جعلی خبروں کے پھیلاؤ سے بچاؤ ؛ریاستی و سماجی مسائل پر نوجوانوں کی ذمہ داری اور آن لائن اظہار رائے کی حدود و اخلاقیات شامل تھے۔ عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی کنوینئر سید امان شاہ نے مزید کہا کہ بلوچستان کے نوجوان سب سے زیادہ باصلاحیت، باشعور اور پرعزم ہیں؛ لیکن انہیں مناسب مواقع، راہنمائی اور پلیٹ فارمز کی شدید کمی کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا نوجوانوں کے لیے اظہار رائے، سیکھنے اور قیادت کے سنہری مواقع فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بلوچستان میں ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینا ہوگا؛ تاکہ نوجوان صرف صارف نہ ہوں بلکہ با اثر اور ذمہ دار ڈیجیٹل سٹیزن بن سکیں۔ اس موقع پرسوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بلوچستان میں اظہار رائے کی مشکلات، انٹرنیٹ رسائی کے مسائل اور ڈیجیٹل سہولیات کی کمی کو اجاگر کیا۔ طلبہ نے تجویز دی کہ سوشل میڈیا ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے، فیک نیوز کے خلاف آگاہی مہمات چلائی جائیں،نوجوانوں کے لیے سوشل میڈیا ایتھکس پر مبنی تربیتی پروگرام شروع کیے جائیں۔عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی کنوینئر سید امان شاہ نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اسٹوڈنٹس کو یقین دہانی کروائی کہ اس ملاقات کا مقصد نوجوانوں کو نہ صرف ایک دوسرے سے جوڑنا بلکہ انہیں ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا جہاں وہ معاشرتی تبدیلی کے لیے مل کر کام کر سکیں۔ عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے تحت مستقبل میں مختلف اضلاع میں بھی ایسی ہی نشستوں اور ورکشاپس کے انعقاد کرے گی۔

ترجمان عوام پاکستان پارٹی، بلوچستان

Comments are closed.