پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، وزیر زراعت بلوچستان اور صدرِ پاکستان جناب آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان میر علی حسن زہری صاحب کی خصوصی ہدایت
حب 24جولا ئی :۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، وزیر زراعت بلوچستان اور صدرِ پاکستان جناب آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان میر علی حسن زہری صاحب کی خصوصی ہدایت پر ڈی سی نثاراحمد لانگو اور چئیرمین ضلع کونسل حب جاوید جمالی کی کوششوں سے تحصیل دریجی میں کیسکو ٹیم نے بجلی بحالی کا کام مکمل کر لیا جس کے بعد علاقے میں بجلی بحال کر دی گئی ہےعوامی حلقوں نے بجلی کی بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے میر علی حسن زہری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ عوام کا کہنا تھا کہ میر علی حسن زہری نے ہمیشہ عوامی مسائل کو ترجیح دی ہے اور ان کی بروقت رہنمائی سے مسئلہ حل ہوا۔
Comments are closed.