شگر لینڈ مافیا کے خلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان کی کارروائی۔

18

گلگت۔

جعلی دستاوایزات کی بنیاد پر کروڑوں کی لین دین میں ملوث پراپرٹی ڈیلر گرفتار۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان ضلع شگر ، بلتستان میں زمینوں کی جعلی کاغذات کی بنیاد پر لین دین میں ملوث پراپرٹی ڈیلر کو گرفتار کر لیا۔ کیس سے متعلق ریونیو سٹاف کے عملے کی گرفتاری کے لئے اینٹی کرپشن پولیس کی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں  جلد ہی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ جعلی دستاویزات کی بنیاد پر مذکورہ   کیس میں کروڑوں کی لین دین کی گئی ۔ تفتیش کے دوران اہم انکشافات  متوقع ہیں۔

Comments are closed.