کیڈٹ کالج چلاس کے طالبعلم حسنین عبداللہ کی شاندار تعلیمی کامیابی
چلاس
کیڈٹ کالج چلاس کے ہونہار طالبعلم، حسنین عبداللہ ولد پروفیسر محمد عبداللہ، نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1100 میں سے 1026 نمبر حاصل کر کے نہ صرف اپنے والدین اور ادارے کا نام روشن کیا بلکہ ضلع دیامر کا بھی فخر بن گئے۔
طالبعلم حسنین عبداللہ کا تعلق ضلع دیامر کے علاقے تھور سے ہے، جو کہ ایک پسماندہ اور دور افتادہ علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ اس کامیابی نے ثابت کیا کہ محنت، لگن اور مستقل مزاجی کے ساتھ کسی بھی علاقے سے تعلق رکھنے والا طالبعلم نمایاں کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔
اس شاندار کامیابی پر علاقے بھر سے عزیز و اقارب، اساتذہ کرام اور معززین نے حسنین عبداللہ اور ان کے والد پروفیسر محمد عبداللہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ کیڈٹ کالج چلاس کی انتظامیہ نے بھی طالبعلم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس کامیابی کو ادارے کی تعلیمی محنت کا ثمر قرار دیا ہے۔
یہ کامیابی نہ صرف حسنین عبداللہ کی ذاتی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ اس بات کی روشن مثال بھی ہے کہ گلگت بلتستان جیسے خطے کے نوجوان بھی قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
کیڈٹ کالج چلاس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے توقع ظاہر کی گئی ہے کہ حسنین عبداللہ مستقبل میں بھی اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت میں پیش پیش رہیں گے۔
Comments are closed.