ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت کانفرنس روم میں ڈینگی کے حوالے اجلاس منقعد ہوا

18

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت کانفرنس روم میں ڈینگی کے حوالے اجلاس منقعد ہوا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب ساجد منیر کلیار، ڈاکٹر راوُ گلزار یوسف، ڈاکٹر طاہر حیات، ڈپٹی ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن، ڈی ای او لیبر ،ڈسٹرکٹ آفیسر خوشاب عشرزکوٰة کمیٹی شرجیل بدر، سپورٹس، آر ٹی سیکرٹری، ایم سی خوشاب ،سی اینڈ ڈبلییو، ایگریکلچر، ریسکیو 1122
جوہرآباد، فشریز ،سکول ایجوکیشن اوردیگر محکموں کے افسران شریک ہوئے۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر راوُگلزار یوسف نے ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کو ڈینگی کی روک تھام اور کیے گئے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ محمکہ ہیلتھ کی ٹیمیں خوشاب، نوشہرہ،نورپور، قائد آباد میں کام کر رہی ہیں ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ڈی ایچ او ڈاکٹر راوُ گلزار یوسف کی جانب سے دی گئی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ڈینگی کی روک تھام کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ انہوں نےکہاکہ فیلڈ کے کام کے معیار کا خاص خیال رکھا جائے ٹیموں کی مانیٹرنگ کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نےکہاکہ ڈینگی کے حوالے سے مائیکرو پلان مرتب کریں اور گزشتہ سالوں میں ڈینگی سے متاثرہ علاقوں کو فوکس کریں۔ انہوں نے ڈینگی کے تدارک کے حوالے سے شہریوں کو ڈینگی کے خاتمے اور اس سے بچاو کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی دیں۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف صوبے بھر کے ہسپتالوں کی خود نگرانی کررہی ہیں۔ ہسپتالوں کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ایمر جنسی سمیت دیگر وارڈز مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں حکومت پنجاب کی جانب سے ایمر جنسی مریضوں کو میڈیسن اور تمام تر سہولیات فری دی جا رہی ہیں۔ آوٹ ڈور ان ڈور کے مریضوں کو بھی میڈیسن ہسپتالوں میں فری دی جا رہی ہیں ڈاکٹر اورسٹاف کی حاضری اور ڈیوٹی ٹائم کی پابندی پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ تحصیلوں کے ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کے علاوہ بی ایچ یو سنٹر میں بھی آنے والے مریضوں کو میڈیسن سمیت تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں نیز پولیو کے حوالے سے ہر ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔

Comments are closed.