سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام  میمن نے کہا ہے کہ ملک میں جاری بارشوں اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں سندھ حکومت مکمل طور پر متحرک ہے

18

کراچی 23 جولائی ۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام  میمن نے کہا ہے کہ ملک میں جاری بارشوں اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں سندھ حکومت مکمل طور پر متحرک ہے۔ ملک کے شمالی علاقوں میں حالیہ بارشوں سے شدید نقصان ہوا ہے، جب کہ سندھ حکومت 2010 سے اب تک کئی بار طوفانی بارشوں اور سیلابوں کا سامنا کر چکی ہے اور اس ضمن میں مکمل تجربہ رکھتی ہے، اگر کسی بھی دوسرے صوبے کو سندھ حکومت کی ضرورت پڑی، تو ہم ہر ممکن امداد فراہم کرنے کو تیار ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نےکہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی قیادت میں انتظامیہ پوری طرح الرٹ ہے اور مشینری ہمہ وقت دستیاب ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر تمام پارٹی کارکنان اور قیادت عوام کے ساتھ موجود ہیں اور عوامی خدمت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ گورنر پنجاب کے حالیہ دوروں کے تناظر میں بھی انہوں نے سندھ حکومت کی جانب سے مکمل ہم آہنگی اور اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔بلوچستان میں ہونے والے افسوسناک واقعے پر شرجیل انعام میمن نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کے قتل میں ملوث افراد کو سخت ترین سزائیں دی جانی چاہئیں، پاکستان پیپلز پارٹی اس طرح کے واقعات کی شدید مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے  کہا کہ سینیٹ میں اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت کے طور پر موجود ہے اور ہم وفاقی سطح پر بھی امن، استحکام اور ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔شرجیل انعام میمن نے کہا  کہ کاروباری طبقے کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سندھ حکومت نے ریڈ ٹیپ ازم کے خاتمے کے لیے آن لائن ون ونڈو آپریشن شروع کیا ہے، پاکستان میں اس وقت کاروبار کے لیے سنہری موقع موجود ہے، اور سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ صنعت کاروں اور تاجروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں حالیہ بلڈنگ گرنے کے واقعے پر سخت ایکشن لیا گیا ہے۔ 61 انتہائی خطرناک عمارتوں میں سے 59 انتہائی خطرناک عمارتوں کو خالی کروایا جا چکا ہے۔ جہاں غیر قانونی تعمیرات ہو رہی ہیں، وہاں فوری کارروائی کی جا رہی ہے اور متعدد عمارتیں مسمار کر دی گئی ہیں۔ کرایہ داروں کو چھ ماہ کا کرایہ سندھ حکومت کی جانب سے فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ عوام سے اپیل ہے کہ جہاں بھی غیر قانونی

Comments are closed.