گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) ہیڈ کوارٹر آفس اسلام آباد کا دورہ

19

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) ہیڈ کوارٹر آفس اسلام آباد کا دورہ

گورنر خیبرپختونخوا کا دورہ این ڈی ایم اے حالیہ موسمی صورتحال کے تناظر میں تھا

گورنر خیبرپختونخوا کو خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں مون سون بارشوں کی کیفیت، ممکنہ سیلابی خطرات پر بریفنگ دی گئی

گورنر خیبرپختونخوا کو بابوسر ٹاپ میں حالیہ سیلابی ریلہ سے جانی و مالی نقصانات سے بھی آگاہ کیا گیا

گورنر کو دریائے سوات، دریائے سندھ سمیت دیگر دریاؤں میں پانی کی تازہ صورتحال، ابتدائی وارننگ سسٹم، حفاظتی اقدامات سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی

گورنر خیبرپختونخوا کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کیجانب سے سیٹلائٹ امیجز کی مدد سے موسمی پیشگی معلومات بھی فراہم کی گئیں۔

گورنر خیبرپختونخوا کی این ڈی ایم کے پیشگی تیاریوں اور ممکنہ خطرات سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کی تعریف

خیبرپختونخوا سمیت ملک کے متعدد علاقے موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہو رہے ہیں، فیصل کریم کنڈی

غیر معمولی بارشوں کے نظام سے خیبرپختونخوا، پنجاب اور وفاق میں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں، فیصل کریم کنڈی

این ڈی ایم اے اور صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اداروں کے درمیان مؤثر بروقت روابط یقینی ہونے چاہئیں، فیصل کریم کنڈی

قدرتی آفات کو روکا نہیں جا سکتا لیکن ممکنہ خطرات روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد ہونا چاہئے، فیصل کریم کنڈی

Comments are closed.