ڈپٹی کمشنرچوہدری حق نواز اور اے سی سردارذیشان نثار خان کی ہدایت پر تحصیلدار برنالہ راجہ محمد شکیل نے محکمہ اوزان و پیمائش کے انسپکٹر اعجاز، فیلڈ اسٹاف اور تھانہ پولیس برنالہ کے ہمراہ برنالہ بازار میں خصوصی کارروائی کی

17

برنالہ
(پی آئی ڈی)
ڈپٹی کمشنرچوہدری حق نواز اور اے سی سردارذیشان نثار خان کی ہدایت پر
تحصیلدار برنالہ راجہ محمد شکیل نے محکمہ اوزان و پیمائش کے انسپکٹر اعجاز، فیلڈ اسٹاف اور تھانہ پولیس برنالہ کے ہمراہ برنالہ بازار میں خصوصی کارروائی کی۔ اس معائنے کے دوران مختلف پٹرول پمپس، دکانوں اور مارکیٹوں میں باٹ، ترازو اور پیمانے چیک کیے گئے تاکہ عوام کو درست وزن اور معیار کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔سبزی فروش، پھل فروش اور مرغی فروشوں کے باٹ اور ترازو وزن میں کمی کے مرتکب پائے گئے، جنہیں موقع پر ہی وارننگ نوٹسز جاری کر دیے گئے اور آئندہ کے لیے باٹ درست کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔تحصیلدار برنالہ راجہ محمد شکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ ناجائز منافع خوری، کم وزن تولنے اور ناقص اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے تاجر برادری کو متنبہ کیا کہ اپنے پیمانے اور باٹ فوری طور پر درست کر لیں بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر صارفین کو ریلیف دینے اور منڈیوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ایسے معائنے تسلسل سے جاری رہیں گے

Comments are closed.