ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللہ شاہ نے گزشتہ روز یونین کونسل ہتھیاری جھل مگسی کا دورہ کیا

16

جھل مگسی 23جولائی ۔ ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللہ شاہ نے گزشتہ روز یونین کونسل ہتھیاری جھل مگسی کا دورہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے گاوں ہتھیاری کے بچاو بند کا معائنہ کیا مذکورہ گاوں کے سربراہان و ذمہ داران نے مون سون کی بارشوں اور سیلابی صورتحال کے دوران درپیش مشکلات کے حوالے سے انھیں تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللہ شاہ نے گاو±ں کے مکینوں کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ مون سون کے آنے والے والے اسپیل سے قبل ہتھیاری گاوں کے بچاو بند کی مرمت و پختگی کیلئے ضلعی انتظامیہ اور حکومت بلوچستان کی جانب سے ہرممکن تعاون کو یقینی بنایا جائے گا۔

Comments are closed.