ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا
سبی 23 جولائی ۔ ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالقادر ہارون، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر عمیر حسین، سینئر پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عبدالستار، ایمرجنسی سپیشلسٹ یونیسیف شیراز احمد بلوچ سمیت محکمہ صحت کے تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر کو ڈویژنل ہیڈکوارٹر اسپتال، آر ایچ سی اور بنیادی مراکز صحت کے انتظامی و تکنیکی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں محکمہ صحت کی کارکردگی اور درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا گیاڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو اسپتال کے غیر حاضر ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایسے ڈاکٹرز کی پورے مہینے کی تنخواہ سے کٹوتی کی جائے اور اگر وہ پھر بھی ڈیوٹی پر حاضر نہ ہوئے تو انہیں نوکری سے برطرف کیا جائے گا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈی ایچ کیو اہسپتال میں 31 ڈاکٹرز کی آسامیاں خالی ہیں جن کے لیے جلد اشتہارات جاری کیے جائیں گے۔ اسی طرح گریڈ 1 سے 16 تک کی 41 خالی اسامیوں پر بھی جلد بھرتی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے اسپتال میں موجود اکوموڈیشن کے دیرینہ مسئلے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ بغیر الاٹمنٹ کے رہائش پذیر افراد سے مکانات کو فوری طور پر خالی کرایا جائے۔انہوں نے ایم ایس ہدایت کی کہ اہسپتال میں ادویات کا مکمل اسٹاک جلد از جلد پہنچایا جائے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Comments are closed.