تربت یونیورسٹی میں تعلیمی معیار کو مزید موثر اورعصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے تربت یونیورسٹی کوالٹی سرکل کا چوتھا اجلاس

20

تربت 23جولائی ۔ تربت یونیورسٹی میں تعلیمی معیار کو مزید موثر اورعصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے تربت یونیورسٹی کوالٹی سرکل کا چوتھا اجلاس یونیورسٹی آف تربت میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی زیر صدارت یونیورسٹی آف تربت کوالٹی سرکل() کا چوتھا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اعلیٰ تعلیم کے معیار کو مزید بہتراور موثر بنانے سے متعلق اہم تجاویز اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور ان کی منظوری دی گئی۔ ان میں ادارہ جاتی کارکردگی کے جائزے (RIPE 2022–23) پر مبنی عملدرآمد رپورٹ، سال 2024–25 کے لیے RIPE کی جائزہ رپورٹ اور اس پر عملدرآمد کی حکمت عملی شامل تھیں۔اجلاس نے اس پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا کہ تربت یونیورسٹی کی جانب سے معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات کے باعث اسے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ایل آئی آر کٹیگری میں شامل کیا گیاجوایک بڑی کامیابی ہے۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے معیاری تعلیم کو یقینی بنانےمیں کوالٹی انہانسمنٹ سیل (QEC) اور RIPE جائزہ پینل کی کوششوں کو سراہا اور انہیں ادارہ جاتی ترقی میں کلیدی کردار کا حامل قرار دیا۔اجلاس میں بی ایس پروگراموں کو مزید موثر اور عصری تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے سے متعلق پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اسی طرح ایم فل، ایم ایس اور پی ایچ ڈی سطح کے تعلیمی پروگراموں کے معیار کومزید بہتراورموثر بنانے کے لیے پوسٹ گریجویٹ پروگرام ریویو (PGPR) کے تحت اصلاحی اقدامات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا، جنہیں متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ اس ضمن میں فیصلہ کیا گیا کہ پوسٹ گریجویٹ سطح پر معیار اورکورس فائل منیجمنٹ کے طریقہ کارکومزید موثر بنایا جائے گا۔اس کے علاوہ کوالٹی انہانسمنٹ سیل کی سال 2025–26 کے لیے سالانہ سرگرمیوں کا کیلنڈر بھی منظور کیا گیا-اجلاس کے دوران تمام تدریسی شعبہ جات کے سربراہان کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اپنے شعبوں کا تعلیمی کیلنڈر مرتب کریں تاکہ تعلیمی نظام الاوقات میں ہم آہنگی اور تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔اجلاس کے اختتام پر وائس چانسلر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یونیورسٹی میں معیار، شفافیت اور فعال تعلیمی و انتظامی نظم و نسق کو یقینی کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان باہمی روابط کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

Comments are closed.