اسسٹنٹ کمشنر دشت شےحق حیات سے چیئرمین مہراب بلوچ اور علاقائی رہنما کہدہ سماہیل دشتی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی
تربت 23 جولائی۔ اسسٹنٹ کمشنر دشت شےحق حیات سے چیئرمین مہراب بلوچ اور علاقائی رہنما کہدہ سماہیل دشتی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں تحصیل دشت کو درپیش اہم عوامی و انتظامی مسائل پر گفتگو کی گئی وفد نے مقامی سطح پر لوکل سرٹیفکیٹ کے شفاف اجراءاور نادرا آفس کی بحالی کا مطالبہ کیا، تاکہ عوام کو شناختی دستاویزات کے حصول میں درپیش مشکلات ختم ہوں۔ ساتھ ہی جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل پر بھی زور دیا گیا اسسٹنٹ کمشنر دشت نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ تمام مسائل ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لا کر حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں گے، اور عوامی سہولیات کی فراہمی کو ترجیح دی جائے گی۔
Comments are closed.