ایمل ولی خان کے خلاف ٹکرز جاری کر کے کوئی اپنی نوکری توپکا کرسکتے ہیں لیکن حقائق کو جھٹلا نہیں سکتے عوامی نیشنل پارٹی

23

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں صوبائی حکومت کی ترجمان کی عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان سے متعلق ریمارکس کو چھوٹی منہ بڑی بات قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے گزشتہ روز ایوان بالا میں بلوچستان میں رونما ہونے والے انسانیت سوز سانحہ پررد عمل اور مظلوم خاتون کے لواحقین کیساتھ اظہار ہمدردی اور اپنی تقریر میں مجموعی ملکی حالات پر بات کی تھیں انہوں نے پشتون خوا پنجاب سندھ بلوچستان میں ماضی میں رونما ہونیوالے ان جیسی واقعات کا ذکر کیا تھا اور اس میں ریاستی اور حکومتی کوتاہیوں کو فلور آف دی ہاؤس پر اجاگر کیا تھا لیکن نہ جانے کیوں صوبائی حکومت کی نامزد ترجمان جو سرکاری ملازم کی حثیت رکھتا ہے ایمل ولی خان کی بیان کی مخالفت کرنے لگے بیان میں کہا گیا کہ ایمل ولی خان کے خلاف بولنا اور لکھنا ایک ٹرینڈ بن چکا ہے اور ہر کوئی اپنی قد کاٹ بڑھانے کیلئے ایمل ولی خان کے خلاف بات کرتا ہے ایمل ولی خان صد سالہ تحریک کے روح رواں ہے جس کی اساس انسانیت کی خدمت ہے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف بلوچستان پنجاب پختونخوا سندھ یا جہاں کہیں بھی سرزد ہورہاہو عوامی نیشنل پارٹی اور اس کی قیادت نتائج کی پرواہ کئے بغیر ببانگ دہل آواز اٹھاتی رہی ہے اور آئندہ بھی اٹھاتی رہیگی صوبائی ترجمان اور حکومتی مشینری قومی قیادت کی ملک کے حوالے سے موقف کی تردید کے بجائے رٹ آف دی گورنمنٹ پر توجہ دینا چاہیے اور عوام الناس کی جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنائیں مسلح جتھوں اور ڈیتھ سکواڈ سے لوگوں کو نجات دلائیں قومی شاہراہوں پر امن وامان کو یقینی بنائیں ایمل ولی خان کے خلاف ٹکرز جاری کر کے کوئی اپنی نوکری توپکا کرسکتے ہیں لیکن حقائق کو جھٹلا نہیں سکتے

Comments are closed.