مقامی اخبارات کو کورٹ نوٹسز دلوانے کیلئے اے پی آر این ایسنے درخواست دائر کر دی

17

لاہور (کورٹ رپورٹر،اے پی آر این ایس)معززعدالت لاہور ہائی کورٹ میں آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی اے پی آر این ایسرجسٹرڈ نے مقامی اخبارات کو عدالتی اشتہارات دلوانے کیلئے اور2009ءمیں لاہور ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی کی طرف سے بنائی گئی عدالتی اشتہارات اشاعت پالیسی کو موجودہ حالات کے مطابق تبدیل کرنے کی درخواست دائر کر دی۔ درخواست جمع کروانے کے بعد اے پی آر این ایسرجسٹرڈکے بانی صدر غلام مرتضی’ جٹ نے مرکزی جنرل سیکرٹری قسور روحانی ،مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن میاں طارق ،مرکزی چیف کوآرڈینیٹر سید نجف شیرازی مرکزی کوآرڈینیٹر محبوب چغتائی ،حنیف الرحمان مغل اور ادریس مغل ایڈووکیٹ لاہور ہائی کورٹ کے ہمراہ کورٹ رپورٹرز سے گفتگو کی اور کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ معزز عدالت لاہور ہائی کورٹ لاہور سے انصاف ملے گا اور ہماری درخواست پر کورٹ نوٹسز اشاعت پالیسی میں موجودہ حالات کے مطابق تبدیلیاں ہو جائیں گی

Comments are closed.