ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب ساجد منیر کلیار کی زیر صدارت کنٹرول روم میں شوگر کنٹرول ریٹ کے حوالے سے اجلاس منقعد ہوا

17

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب ساجد منیر کلیار کی زیر صدارت کنٹرول روم میں شوگر کنٹرول ریٹ کے حوالے سے اجلاس منقعد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ای او انڈسٹریز عبداللہ، مارکیٹ کمیٹی، کوہ نور شوگر ملز کے نمائند گان اور انجمن تاجران جوہرآباد خوشاب کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب ساجد منیر کلیار کو شوگر ملز انتظامیہ اور تاجران نے بریفنگ دی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب ساجد منیر کلیار نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےشوگر ملز ایسوسی ایشن کو ہدایت کی کہ چینی کے ریٹ میں نمایاں کمی کی جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کیاجا سکے ۔کوہ نور شوگر ملز انتظامیہ کی جانب سے 165 روپے فی کلو چینی سپلائرز کو ملے گی جبکہ بازاروں میں مارکیٹ ریٹ 173 روپے فی کلو دستیاب ہوگی ۔انجمن تاجران نے صدر اجلاس کو مکمل یقین دہانی کرائی اور کہا کہ چینی کے طے شدہ نرخوں اور ڈی سی ریٹ پر مکمل عملدرآمد بنایا یقینی جائے گا۔

Comments are closed.