شہری موسلا دھار بارش کے دوران چند احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں۔

18

*ٹریفک ایڈوائزری*
اسلام آباد ٹریفک پولیس –

شہری موسلا دھار بارش کے دوران چند احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں۔

اسلام آباد پولیس کے افسران ضلع بھر میں شہریوں کی فوری مدد کے لئے موجود ہیں۔

ٹریفک افسران ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔

شہری بارش کے دوران رفتار کم رکھیں تاکہ حادثات سے بچا جاسکے۔

بارش میں بریکنگ ڈسٹنس بڑھا دیں اور گاڑیوں کے درمیان فاصلہ رکھیں۔

شہری شاہراہوں پر پانی جمع ہونے کی صورت میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

ہیڈ لائٹس آن رکھیں اور وائپرز چیک کریں۔

دھند اور بارش میں فرنٹ سکرین کا صاف ہونا ضروری ہے۔

احتیاط، حفاظت اور صبر محفوظ ڈرائیونگ کی ضمانت ہے۔

بارش کے دوران موٹر سائیکل سوار حضرات ہیلمٹ اور رین کوٹ کا استعمال لازمی کریں۔

بارش کے دوران گاڑیاں مناسب جگہ پر پارک کریں، سڑکوں پر پارکنگ سے گریز کریں۔

کسی بھی ایمرجنسی یا مدد کے لیے ITP ہیلپ لائن 1915 پر کال کریں۔

گاڑی خراب ہونے کی صورت میں *مکینک ان وکیل* اسلام آباد کی مرکزی شاہراہوں پر مدد کے موجود ہے۔ سی ٹی او

بارش کی تازہ ترین ٹریفک صورتحال کے لیے ہمارے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فالو کریں۔ چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن ر سید ذیشان حیدر

Comments are closed.