وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کا موسمیاتی تبدیلی کے موضوع پر ہونے والی تقریب سے خطاب
اسلام آباد، 22 جولائی:
وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کا موسمیاتی تبدیلی کے موضوع پر ہونے والی تقریب سے خطاب
موسمیاتی تبدیلی کوئی مفروضہ نہیں، ایک خوفناک حقیقت بن چکی ہے: احسن اقبال
موسمیاتی تبدیلی انسانیت کے مستقبل کیلئے سنگین خطرہ بن چکی ہے: وفاقی وزیر منصوبہ بندی
دنیا میں موسمیاتی انصاف کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال کا خطاب
متاثرہ ممالک کے لیے 100 ارب ڈالر سالانہ کی فراہمی خیرات نہیں، ماحولیاتی انصاف کا تقاضا ہے: وفاقی وزیر
عالمی دنیا ہمیشہ گلوبل ساؤتھ سے “ڈو مور” کا مطالبہ کرتی رہی، اب متاثرہ ممالک ماحولیاتی انصاف کیلئے عالمی طاقتوں سے “ڈو مور” کا تقاضا کرتے ہیں : وفاقی وزیر
ترقی یافتہ ممالک ماحولیاتی وعدے پورے کریں، متاثرہ ممالک کو ان کا حق دیا جائے: احسن اقبال
پاکستان میں 7 ہزار سے زائد گلیشیئرز، جو خطرناک حد تک تیزی سے پگھل رہے ہیں: احسن اقبال
گلیشیئرز کا پگھلاؤ دریائے سندھ کے آبی نظام کو سنگین خطرے سے دوچار کر رہا ہے: وفاقی وزیر
پاکستان میں گلیشیئرز کی تیز رفتار پگھلنے کی شرح گزشتہ 60 برسوں میں بلند ترین سطح پر ہے : وزیر منصوبہ بندی
دریائے سندھ کا نظام ملک کی 90 فیصد زرعی پیداوار کی بنیاد ہے: احسن اقبال
2022 کے تباہ کن سیلاب موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کا واضح ثبوت ہیں: وفاقی وزیر منصوبہ بندی
موسمیاتی تبدیلی نے غیر معمولی موسم، سیلاب اور غذائی بحران کو جنم دیا: احسن اقبال
حکومت نے ماحولیاتی تبدیلی کو فائیو ایز پالیسی و منصوبہ بندی کا مرکزی جزو بنا دیا ہے: وفاقی وزیر
Comments are closed.