دورہ آئرلینڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں خواتین کرکٹرز کا سکلز اینڈ فٹنس کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں جاری
راولپنڈی۔21جولائی :دورہ آئرلینڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں خواتین کرکٹرز کا سکلز اینڈ فٹنس کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں جاری ہے۔ کیمپ کے چودہویں روز خواتین کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ محمد وسیم کی زیر نگرانی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی سکلز پر مبنی چار گھنٹے طویل عملی مشقیں کیں۔ اس موقع پر جیند خان اور طاہر خان نے کھلاڑیوں کو فاسٹ اور اسپن باؤلنگ کے مختلف پہلوؤں پر تکنیکی تربیت فراہم کی جبکہ فیلڈنگ کوچ عبدالسعد نے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ میں بہتری کے لیے خصوصی ڈرلز کروائیں۔ کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کی مہارتوں میں نکھار لانا اور انہیں آئندہ بین الاقوامی دورے کے لیے مکمل طور پر تیار کرنا ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ کیمپ کے ذریعے کھلاڑیوں کی فٹنس، تکنیکی صلاحیت اور ذہنی تیاری کو بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ وہ آئرلینڈ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔
Comments are closed.