ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی ڈی ایچ او چمن ڈاکٹر نوید بادینی نے 4 ماہ سے 59 ماہ تک کے بچوں کو مہلک بیماریوں سے بچاو کے ساتھ روزہ حفاظتی ٹیکہ جات اور پولیو مہم کا باضابطہ افتتاح کیا

17

چمن 21جولائی :۔ ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی ڈی ایچ او چمن ڈاکٹر نوید بادینی نے 4 ماہ سے 59 ماہ تک کے بچوں کو مہلک بیماریوں سے بچاو کے ساتھ روزہ حفاظتی ٹیکہ جات اور پولیو مہم کا باضابطہ افتتاح بچے کو پولیو اور   انجکشن لگا کر کیا ڈی سی چمن نے کہا کہ اس مہم کا مقصد بچوں کو پولیو اور دیگر موذی اور خطرناک بیماریوں سے بچاو¿ فراہم کرنا ہے افتتاحی تقریب میں محکمہ صحت کے افسران ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر رشید اچکزئی پولیو ڈسٹرکٹ فیڈرل مانیٹرنگ آفیسر اسد خان ڈیٹا آفیسر ڈاکٹر خرم ودیگر افسران نے شریک تھے اس موقع پر ڈی ایچ او نے کہا کہ اس ساتھ روزہ مہم میں 80 ہزار بچوں کو حفاظتی ٹیکے اور پولیو ویکسین دئیے جائیں گے جس میں سے 5 ہزار بچوں کو FIVP انجکشن لگایا جائے گا ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے والدین اور کمیونٹی کا تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو مہلک بیماریوں سے محفوظ بنانے کیلئے حفاظتی ٹیکہ جات ضرور لگوائیں تاکہ ہمارے بچے صحت مند اور محفوظ ہوں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے کہا کہ 3 سال بعد پولیو وائرس نیگیٹو آیا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے تمام پولیو آفیسران اور پولیو ورکرز کو اچھی کارکردگی دکھانے پر خراج تحسین پیش کی ڈی سی چمن نے کہا کہ جاری ساتھ روزہ حفاظتی ٹیکہ جات اور پولیو مہم ضلع بھر میں گھروں، مراکز صحت، اسکولوں اور دیگر مقامات پر جاری رکھا جائے گا تاکہ ہر بچے تک رسائی ممکن ہو۔ ڈی سی چمن نے ویکسینیٹرز اور تمام پولیو ورکرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے اور وہ اس مہم کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں تاکہ ہم اپنے بچوں کی مستقبل کو ہر قسم کی بیماریوں سے محفوظ بنانے میں کامیاب ہوں۔

Comments are closed.